گزشتہ )24( گھنٹوں میں فرانس میں )1438( ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد )17( ہزار سے تجاوز کر گئی.
پیرس ( 16 اپریل 2020ء) فرانس میں کورونا کے باعث
14 سے زائد اموات کا نیا ریکارڈ. گزشتہ 24 گھنٹوں میں فرانس میں (1438) ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر
گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں )امریکہ اور فرانس) میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہے. خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں تقریباََ (2600) ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ کورونا وائرس سے
ہونے والی اب تک کی کسی بھی ملک میں یومیہ ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
گزشتہ کل بھی امریکہ میں (2228 ) ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی
تھیں جو کہ کل تک کے اعداد و شمار کے مطابق کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی
سب سے زیادہ ہلاکتیں تھیں۔ امریکہ کے بعد فرانس میں کورونا کے باعث ریکارڈ ہلاکتیں ہوئی ہیں، فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں (1400) سے زائد ہلاکتوں کے بعد ایک دن میں ہونے
والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہو گئی ہے.
گزشتہ روز بھی فرانس میں کورونا وائرس سے (762) افراد ہلاک ہو گئے
تھے جس کے بعد فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد (15 ہزار 729) کی گئی تھی. تازہ اعداد شمار کے
مطابق فرانس میں اس
وقت مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.
رپورٹس کے مطابق 5 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آنے کے بعد فرانس میں رپورٹ ہونے والے اب تک کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 863 تک جا
پہنچی ہے۔
واضح رہے کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی
لپیٹ میں ہے. دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے
متاثرہ افراد کی تعداد (20 لاکھ 83 ہزار 297) ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد (1 لاکھ 34 ہزار 611) ہو گئی ہے. علاوہ ازیں (51 ہزار 142) افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے.
No comments:
Post a Comment