جب تک ویکسین مارکیٹ میں نہیں آتی تب تک ہمیں زندگی ایسے ہی
احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہی گزارنی پڑے گی کیوں کہ احتیاطی تدابیر کے علاوہ اسکا
کوئی حل نہیں ہے، بل گیٹس
امریکہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17اپریل2020ء) کورونا وائرس کی ویکسین 2021 کے آخر تک مارکیٹ میں آئے گی۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے بانی مائیکروسافٹ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اگر بہت جلدی بھی ہوا تو ویکسین کو مارکیٹ میں آنے میں 2021 کا آخر تک کا وقت چاہیئے ہو گا، اس سے پہلے یہ ممکن نظر نہیں آتی۔ بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ویکسین مارکیٹ میں نہیں آتی تب تک ہمیں زندگی ایسے ہی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہی گزارنی پڑے گی کیوں کہ احتیاطی تدابیر کے علاوہ اسکا کوئی حل نہیں ہے۔
Video URL: https://zee.gl/90gtKIbl
ٹیسٹنگ
کےحوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں بہتری ضرور آجائے
گی۔ ابھی ہمیں ایک ٹیسٹ کی رپورٹ 24 گھنٹوں بعد ملتی ہے، بہت جلد یہ رپورٹ
چندمنٹوں بعد بھی مل سکتی ہے۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ جدید دور میں بھی کورونا وائرس کی
ویکسین بنانا آسان کام نہیں ہے، اس کو وقت درکار ہو گا۔ جب تک ویکسین تیار نہیں
ہوجاتی، ہمیں کہیں بھی سفر کرنے سے پہلے ٹیسٹ کروانا ہو گا، بہت جلد ٹیسٹ کرنے کی
رفتار میں بہتری آ سکتی ہے لیکن اس کی کوئی دوسری صورت موجود نہیں اور جب تک ہم کورونا وائرس کی
ویکسین تیار نہیں کر لیتے، ہمیں بس احتیاط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ تب تک اس کا
کوئی علاج نہیں ہے۔
یاد رہے کہ کوروناو ائرس اب تک کورونا دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جس کے باعث 21 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے اس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی لیکن ماہرین کی جانب سے امید کی اظہار کیا جا رہا ہے کہ وہ جلد ہی اس کی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
No comments:
Post a Comment