Daily News2233

کورونا وائرس کے وار تیز، پاکستان میں مریضوں اور اموات میں اضافہ ، امریکہ میں وائرس قابو سے باہر.

کورونا وائرس کے وار تیز، پاکستان میں مریضوں اور اموات میں اضافہ، امریکہ میں وائرس قابو سے باہر

Corona-Statics-in-Pakistan

 
کورونا نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے اور اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ(82) ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ پاکستان میں بھی آئے روز متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو تا چلا جارہاہے اور آج مریضوں کی تعداد 5 ہزار 716 ہو گئی.
.تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں تین ہزار 157 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 342 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جس کے بعد تعداد 5716 ہو گئی ہے جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ پاکستان میں اب تک 96 افراد مہلک وبا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

کورونا وائرس سے 46 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کا مختلف قرنطینہ سینٹر میں علاج جاری ہے تاہم 1378 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں .
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں مریضوں کی تعداد 2826 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 1452 ، کے پی کے میں800، گلگت بلتستان میں 233، بلوچستان میں 231 ، اسلام آباد میں 131 اور آزاد کشمیر میں 43 کیسز سامنے آئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختون خواہ میں ہوئیں ہیں جہاں تعداد 35 ہو گئی ہے ، سندھ میں 31، پنجاب میں 24 ، گلگت بلتستان میں تین ، بلوچستان میں دو اور اسلام آباد میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیاہے ۔
پنجاب میں اب تک 508 افراد اس مہلک وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں ، سندھ میں 419 ، کے پی کے 153 ، گلگت بلتستان 155 ،بلوچستان 124 ، اسلام آباد 15 اور آزاد کشمیر کے 4 شہری ٹھیک ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

عالمی صورتحال

کورونا وائرس کی وبا اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور مریضوںکی مجموعی تعداد 19 لاکھ 20 ہزار 918 ہو گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 19 ہزار 686 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں بیمار ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک 26ہزار 621 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سپین میں ایک لاکھ 70 ہزار 99 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور اموات 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ دوسری جانب اٹلی میں بھی صورتحال کچھ بہتر نہیں ہے جہاں ایک لاکھ 59 ہزار 516افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور 20 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں توسیع کا فیصلہ کرلیا جس کا باضابطہ اعلان آج   کیا جائے گا ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی) اجلاس میں لاک ڈاون سے متعلق ملک بھر میں یکساں پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا، تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز 14 اپریل سے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم کا گرفتار افراد کی رہائی کا حکم

کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے لاک ڈاون جاری ہے اور 4 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔اس حوالے سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر کئی شہریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے تاہم اب وزیراعظم نے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرگرفتارافرادکو بھی فوری رہاکرنےکی ہدایت کی ہے جس کے بعد وزارت داخلہ کے ذریعے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے ہدایات صوبوں کو دی جائیں گی.




No comments:

Post a Comment

Use these items for Healthier Heart

Use these items for Healthier Heart If you eat the right food in the right way heart  disease can be prevented . The healthy food you wi...