Daily News2233

سندھ حکومت پر تنقید کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی علی زیدی اور فیصل واوڈا کو شاباش ، کیا کہا ؟ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی


سندھ حکومت پر تنقید کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی علی زیدی اور 

فیصل واوڈا کو شاباش ، کیا کہا ؟ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی   

I-Khan

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سمیت پوری دنیا کو اس وقت کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے تاہم اس بحران کے دوران سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان جواختلافات چل رہے ہیں وہ کھل کر سامنے آ گئے ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت پر تنقید کرنے پر علی زیدی اور فیصل واوڈ ا کو شاباش دی ہے ۔
نجی ٹی وی سماءنیوز نے ذرائع کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دوران اجلاس سندھ حکومت کے خلاف بیانا ت پر فیصل واوڈا اور علی زیدی کی تعریف کی اور کہا کہ آپ نے سندھ حکومت کے غلط اقدامات کو زبردست ایکسپوز کیاہے ، سندھ حکومت کی جلد بازی پر مشتمل فیصلوں کو عوام نے بھگتا ۔

وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 1 ارب 49 کروڑ روپ جمع  


نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ سندھ ، پنجاب اور وفاق کے درمیان جو کورونا وائرس اقدامات کو لے کر جو سیاسی معاملات چل رہے ہیں ، اس چپقلش کا ذکر وفاقی کابینہ میں بھی ہوا ۔یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے سب سے پہلے لاک ڈان کیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان لاک ڈان کی حمایت سے انکار کرتے رہے تاہم بعدازاں پنجاب میں بھی جزوی لاک ڈان کیا گیا .
اس سلسلے کے بعد رقم اور راشن کی تقسیم کو لے کر سندھ اور وفاق کے درمیان کافی سیاسی اختلافات دیکھنے میں آئے اور پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اور فیصل واوڈا اکثر مقامات پر سندھ حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دکھائی دیئے ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی پریس کانفرنس میں ہاتھ جوڑ کر کہا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے بلکہ کورونا وائرس سے لڑنے کا ہے ۔


No comments:

Post a Comment

Use these items for Healthier Heart

Use these items for Healthier Heart If you eat the right food in the right way heart  disease can be prevented . The healthy food you wi...