Daily News2233

اقوام متحدہ نے عمران خان کی اپیل کی حمایت کر دی


نیویارک: اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کے قرضوں سے نجات کی اپیل کی حمایت کر دی۔

United-Nations-pic

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفین ڈوجرک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اپیل کی حمایت کرتے ہیں، ایسے اقدامات کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم حصہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان سیکرٹری جنرل کے نظریے کے مطابق ہے اور سیکرٹری جنرل کا یقین ہے کہ قرضوں میں نرمی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم حصہ ہو گا۔
اسٹیفین ڈوجرک نے کہا کہ دنیا کے محدود وسائل کو کورونا کے خلاف استعمال ہونا چاہیے جبکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے جی 20 اجلاس میں قرضہ معافی سے متعلق موقف واضح کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر اور غریب ممالک محدود وسائل میں کورونا سے نبرد آزما ہیں۔
یہ بھی پڑھیں 
واضح رہے کہ پاکستان کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے عہدیداروں کو وزیر اعظم کی تجویز پر بریفنگ دی تھی۔



No comments:

Post a Comment

Use these items for Healthier Heart

Use these items for Healthier Heart If you eat the right food in the right way heart  disease can be prevented . The healthy food you wi...