کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ کے دماغ سے اس حصہ کو نکال دیا جائے تو کیا ہوگا؟
دماغ ہمارے جسم کا سب
سے ضروری اور اہم حصہ ہے اس کے بغیر زندگی کا وجود ممکن نہیں ہے اور اگر دماغ کو
کچھ ہوجائے تو پورا جسم بے جان ہوجاتا ہے کیونکہ جسم کے جتنے بھی حصے ہیں ان تمام
کو کام کرنے کی اہم ہدایت دماغ سے جاری ہوتی ہیں۔ اب بات یہ آتی ہے ہمارے ڈرنے کو
بھی کیا دماغ ہی کنٹرول کرتا ہے۔
جی ہاں!! انسانی دماغ ایسی ملٹی فنکشنل
مشین کی طرح کام کرتا ہے کہ جس میں اٹھنے، بیٹھنے یہاں تک کہ ہر ایک افعال کو
کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہے۔ اور ڈرنے کا تعلق بھی دماغ سے ہی ہے۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ہمارے دماغ
کا ایک حصہ ایسا ہے کہ جسے ہم اگر دماغ سے نکال دیں تو چاہے کتنے ہی عجیب و غریب
اور خطرناک حالات پیش آجائیں ہمیں کبھی بھی کسی صورت میں بھی ڈر نہیں لگے گا۔
ہے نہ حیرت کی بات؟
ہمارے دماغ میں امیگڈالا (Amygdala) نامی ایک حصہ پایا
جاتا ہے جو انسان کی غیر سرگرمیوں یا ڈرنے کو کنٹرول کرتا ہے۔
اگر یہ حصہ ہمارے دماغ میں نہ ہو تو ہم
کبھی نہیں ڈریں گے اور نہ ڈرنے کی وجہ سے ہم اپنے آپ کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
امیگڈالا صرف خوف یا ڈرنے کی صلاحیت
پرقابو نہیں رکھتا بلکہ ساتھ ہی یہ غصہ، غم اور ایسے لمحات کو دماغ میں محفوظ
رکھنے کا پابند ہے جن کی وجہ سے آپ کو کبھی ڈر لگا ہو یا آپ کا کوئی نقصان ہوا ہو۔
کچھ لوگوں کو ہر چیز میں ڈر لگنے لگتا ہے
یہاں تک کہ مجمع کے سامنے کھڑے ہو کر بات کرنے سے جن کو ڈر لگتا ہے ان کو ہم کہتے
ہیں کہ یہ پراعتماد نہیں ہے اس کا اعتماد بحال نہیں ہے لیکن دراصل حقیقت یہ ہے کہ
ان لوگوں میں امیگڈالا زیادہ فعال ہوتا ہے۔
یہ دماغ کا ایسا حصہ ہے جس کا سائز عمر
کے ساتھ اور انسان کی دلی کیفیات کے مطابق بڑھتا اور گھٹتا ہے۔ کچھ افراد کا
امیگڈالا زیادہ ڈر کی رطوبت خارج کرتا ہے جس سے لوگ ڈرے ڈرے رہتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment