Daily News2233

کھلاڑی کرکٹ میچ کے دوران اپنے چہروں پر سفید کریم کیوں لگاتے ہیں؟ جانیں دلچسپ وجہ


کھلاڑی کرکٹ میچ کے دوران اپنے چہروں پر سفید کریم کیوں لگاتے ہیں؟ جانیں دلچسپ وجہ



white-cream-on-face




کرکٹ میچ دیکھنے کے شوقین صرف مرد حضرات نہیں بلکہ خواتین، بچے اور نوجوان سب ہی ہوتے ہیں لیکن کیا کبھی اپ نے نوٹ کیا ہے کہ کھلاڑی میچ کے دوران اپنے چہروں پر یہ سفید کریم کیوں لگاتے ہیں؟
یہ سفید کریم آخر کیا ہے؟
یہ سفید کریم کوئی بیوٹی کریم یا فئیرنس کریم نہیں ہوتی بلکہ یہ کریم ایک کیمیکل زنک آکسائیڈ سے بنا ایک لیپ ہوتا ہے۔
اس زنک آکسائیڈ کو چہرے اور ہاتھوں پر کرکٹرز اس لئے لگاتے ہیں تاکہ میدان میں مستقل چھ گھنٹے یا جتنی دیر بھی میچ کھیلیں یہ سورج کی تپش اور تیز شعاؤں کے پڑنے کی وجہ سے نہ تو ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوں اور نہ ہی ان کی جلد کو کوئی نقصان پہنچے۔
اس کریم کو لگانے سے جسم ٹھنڈا رہتا ہے اور جلد پر کسی قسم کی نہ تو کوئی خارش ہوتی اور نہ کھچ کھچ، سوجن نہ جلن ہوتی۔
دورانِ میچ اس کریم سے نہ صرف جسم ٹھنڈا رہتا ہے بلکہ دماغ میں بھی ایک مصنوعی قسم کی ٹھنڈ پہنچتی ہے اور اس سے جسم کو توانائی ملتی رہتی ہے.

No comments:

Post a Comment

Use these items for Healthier Heart

Use these items for Healthier Heart If you eat the right food in the right way heart  disease can be prevented . The healthy food you wi...